بدھ , 8 فروری 2023

مسرت جمشید چیمہ کا متنازعہ بیان، شوکاز نوٹس مل گیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ کے اداروں کے خلاف متنازعہ بیان پر شو کاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔پرویز الٰہی اسمبلی نہیں توڑ سکیں گے، پی ٹی آئی کے 15 سے 20 لوگ ہمیں دستیاب ہوں گے، رانا ثنا اللہ

حکومت پنجاب کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ کو شو کاز نوٹس ق لیگ کے مرکزی رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے جاری کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے جاری کردہ شوکاز نوٹس کے ذریعے متنازعہ بیان پر مسرت جمشید چیمہ سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

چودھری پرویز الٰہی نے واضح طور پر کہا ہے کہ اداروں کے خلاف بیان بازی حکومت پنجاب کی پالسی کے صریحاً خلاف ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

لکی مروت؛ مشترکہ آپریشن میں 12 دہشت گرد ہلاک، پولیس

لکی مروت: سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 12 دہشت گرد ہلاک ہو …