جمعہ , 19 اپریل 2024

2022 میں پاکستانی کیا دیکھتے رہے؟ یوٹیوب نے فہرستیں جاری کر دیں

دنیا کی مشہور ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے 2022 کے دوران پاکستانی تخلیق کاروں کی جانب سے پیش کیے جانے والے اس مواد کی فہرستیں جاری کی ہیں جنہوں نے بڑے پیمانے پر ناظرین کی توجہ حاصل کی۔
اس فہرست میں رجحان ساز ویڈیوز، میوزک ویڈیوز، کری ایٹرز، بریک آؤٹ کری ایٹرز اور شارٹس کے حوالے سے سرگرمیاں شامل ہیں۔

فہرست سے یہ بھی واضح ہے کہ پورا سال پاکستانی صارفین پلیٹ فارم کو بھرپور تفریح کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں۔دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کے کنٹری ڈائریکٹر فرحان ایس قریشی نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’یوٹیوب نے پاکستان میں ایک ایسی فضا بنانے میں مدد دی ہے جس سے شوق کے ذریعے اپنے گھر والوں کی مالی مدد کرنے کی خواہش رکھنے والوں کو مواقع مل سکیں۔‘

پاکستان کے یوٹیوب چینلز
پاکستان میں اس وقت پانچ ہزار چار سو سے زائد یوٹیوب چینلز ہیں، جن کے ایک لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہیں، جبکہ تین سو 50 ایسے ہیں جن کے سبسکرائبرز کی تعداد ایک ملین سے بھی زیادہ ہے۔

پلیٹ فارم کے ذریعے کمائی
رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں یوٹیوب چینلز سے وابستہ افراد پاکستانی روپے کے حساب سے ایک ملین یا اس سے بھی زائد آمدنی حاصل کر رہے ہیں۔آمدنی کی یہ شرح پچھلے سال کی نسبت 110 فیصد زیادہ ہے۔
یوٹیوب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس سال کچھ حیرت انگیز کری ایٹرز سامنے آئے جو مختلف امور کے حوالے سے ترتیب دی گئیں فہرستوں میں سب سے اوپر رہے۔’انہوں نے اپنے مواد اور تخلیقی صلاحیتوں کے بل پر صارفین کے دل جیتے۔‘

2022 میں نیا کیا تھا؟
2022 میں ویڈیوز میں ایک نیا تنوع دیکھنے میں آیا جو دیکھتے ہی دیکھتے چھا گیا۔ٹیلی فلم ’روپوش‘ نے ٹاپ رجحان ساز ویڈیوز کی فہرست میں پہلے نمبر رہی۔

ٹاپ رجحان ساز ویڈیوز
ٹاپ رجحان ساز ویڈیوز میں اگلے نمبروں پر ’100 دنوں میں گھاس کی چھت اور سوئمنگ پول سمیت جدید زیرزمین ہٹ بنائیے‘ کے علاوہ ’پیپسی کولا کی مدد سے طویل ترین کھلونا ٹرین بنائیے‘، ’چکر‘، ’دی بیسٹ کرشنگ تھنگز ود کار کمپائلیشن‘، ’صنف آہن‘، ’عامر لیاقت حسین کا ہم شکل‘، ’آواز بھی انداز بھی‘، ’ارطغرل غازی‘ اور بعض دوسری ویڈیوز شامل ہیں۔

ٹاپ شارٹس
رواں سال پاکستان میں، مزاحیہ، تفریحی اور تخلیقی شارٹس بھی ناظرین میں بہت مقبول رہے۔ اس فہرست میں ’پاور ٹولز ریسنگ یس ان ٹینس‘، ’میری بہن میری جان کنول‘، ’یہ کیا ہو گیا‘، ’ہی واز فیڈ اپ‘ اور کچھ دوسری شارٹس شامل تھے۔

ٹاپ میوزک ویڈیوز
میوزک کی فہرست میں کوک سٹوڈیوز ٹاپ پر رہا اور علی سیٹھی اور شائے گل کا گانا ’پسوڑی‘ سرفہرست رہا۔اس کو 450 ملین لوگوں نے دیکھا، اسی طرح ’تو جھوم‘ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ ’ہم آ گیا‘ تیسرے نمبر پر رہا۔
اسی طرح ’کچا بادام‘ ہم رازی‘، ’کاکا‘، ’مٹی دی ٹبے‘ وغیرہ نے بھی بہت مقبولیت حاصل کی۔

ٹاپ تخلیق کار
رواں سال جو کری ایٹرز سرفہرست رہے ان میں زیادہ تر پہلے سے زیادہ کہیں جدید اور تخلیقی ویڈیوز لے کر سامنے آئے۔ڈیلی وی لاگرز معاذ صفدر اور ڈکی بھائی نے اپنے تفریحی مواد کی وجہ سے پہلی اور دوسری پوزیشن پر قبضہ جمائے رکھا۔ اسی طرح فوڈ چینل ’اعجاز انصاری فوڈ سیکرٹس‘ تیسرے نمبر پر رہا۔

اسی طرح بعد کے نمبر پر سلمان نعمان، بابا فوڈ آر آر سی، شاذ صفدر ورلڈ، سسٹرولوجی، ذوالقرنین سکندر، مسٹر باؤ، نیا پاکستان آئے ہیں۔

بریک آؤٹ کری ایٹرز
اس کیٹگری میں جن یوٹیوبرز نے سب سے زیادہ فالوورز بنائے ان میں سلمان نعمان سب سے آگے ہیں جو 10 ملین سبسکرائبرز کا سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب رہے۔اسی طرح بعد کے نمبر پر گلشن کلر، مجو، ازہان، فائیو سٹار، پراگتی ورما شارٹس، شارٹس بریک اور دوسرے رہے۔

یہ بھی دیکھیں

لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا

کیوٹو: امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) …