جمعرات , 18 اپریل 2024

ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ

اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی شرح میں0.16 فیصد کی معمولی کمی کے باوجود ایک ہفتے میں مجموعی طور پر 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافی ریکارڈ کیا گیا۔

مہنگائی کے حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، جس میں بتایا گیا ہے کہ ہفتہ وار بنیادوں پر گذشتہ ہفتے کے دوران ماچس 1.32 فیصد، آلو1.65، نمک1.32 فیصد، چائے کی پتی 1.72 فیصد اور ایری سکس چاول1.23 فیصد مہنگے ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق چکن1.71 فیصد، ٹماٹر12.26 فیصد، پیاز 2.79 فیصد، دال چنا 0.68، دال مسور0.64 فیصد، ویجی ٹیبل گھی 0.38 فیصد اور ایل پی جی 0.42 فیصد سستی ہوئی ہے۔

وفاقی ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ یکم دسمبر2022 کو ختم ہونیوالے ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ(ایس پی آئی) کے لحاظ سے گذشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح0.16فیصد کمی ہوئی تاہم سالانہ بنیادوں پر مہگائی کی شرح 30.56رہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …