ہفتہ , 20 اپریل 2024

شادی میں بن بلائے مہمان کو برتن دھونے پڑ گئے

ممبئی: بھارت میں بغیر دعوت کے شادی کی تقریب میں گھس کر کھانا کھانے والے نوجوان کو برتن دھونے پڑ گئے۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی مدھیہ پردیش کی ریاست میں ایم بی اے کا نوجوان طالب علم بغیر دعوت کے شادی کی تقریب میں شامل ہو گیا جسے وہاں موجود گھر والوں نے پکڑ لیا۔ جب اس نوجوان سے پوچھا گیا کہ وہ کس کی دعوت پر شادی میں آیا ہے تو نوجوان کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔

فیملی کے ایک فرد کی جانب سے نوجوان سے غصے میں سوال کیا جاتا ہے کہ تم کس لیے آئے تھے ادھر؟ جس پر نوجوان جواب دیتا ہے کہ ’کھانا کھانے آیا تھا۔

دوبارہ سوال کرنے پر کہ کس نے بلایا تھا اس پر نوجوان جواب دیتا ہے کہ’فری میں آ گیا تھا، فیملی فرد نے پھر پوچھا، تمہیں معلوم ہے فری میں کھانا کھانے کی سزا کیا ہے۔ جس کے بعد نوجوان کو برتن دھونے پر مجبور کر دیا جاتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …