ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایشیاکپ کسی نیوٹرل جگہ پر کروایا گیا تو ہم بھی شرکت نہیں کریں گے، رمیز راجہ

راولپنڈی: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیزراجہ کا کہنا ہے کہ ایشیاکپ کیلئے بھارتی ٹیم اگر پاکستان نہیں آنا چاہتی تو نہ آئے لیکن ایشیاکپ کسی نیوٹرل مقام پر نہیں ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ کی صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشیاکپ اگلے سال پاکستان ہوسٹ کرے گا، اگر بھارتی ٹیم نہیں آنا چاہتی تو نہ آئے لیکن ایونٹ کسی نیوٹرل مقام پر نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ایشیاکپ کہیں اور انعقاد کروانے کی کوشش کی گئی تو ہم بھی ایشیاکپ میں شرکت چھوڑ سکتے ہیں۔رمیز راجہ پاک انگلینڈ سیریز میں راولپنڈی کی پچ کے حوالے سے کہا کہ پچ ٹیسٹ میچ کی شہ رگ ہوتی ہے، انگلینڈ نے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں جس طرح بیٹنگ کی ہے آج تک نہیں دیکھی، وہ اپنے ٹی20 کھیلنے والے کھلاڑی لیکر آئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …