جمعہ , 19 اپریل 2024

ہرنائی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 6 کان کن جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں کوئلے کی کان میں حادثے کے باعث 6 کان کن جاں بحق ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ کے ترخ تنگی میں قائم کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دھماکا ہوا جس کے باعث کان بیٹھ گئی۔

دھماکے کے بعد مقامی انتظامیہ نے ریسکیو کا کام شروع کیا، جو 7 گھنٹے سے زائد جاری رہا۔ اس دوران کان کے اندر سے 6 مزدوروں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

دوسری جانب محکمہ معدنیات کے حکام نے کہا ہے کہ واقعے کے حوالے سے ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایت پر ریسکیو سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …