منگل , 23 اپریل 2024

اٹلی کی عوام مہنگائی کیخلاف سڑکوں پر نکل آئی

روم:اٹلی کے عوام نے زندگی کے بڑھتے ہوئے اخراجات کے خلاف عام ہڑتال کی ہے۔ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے ہزاروں کی تعداد میں عوام نے مزدور یونین کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے حکومت کے بجٹ بل، افراط زر، روزگار کی سیکورٹی کے فقدان، تنخواہوں کے کم ہونے اور صحت سے متعلق پائے جانے والے مسائل کے خلاف احتجاج کے طور پر کام کاج پر جانے سے گریز کیا۔

اٹلی کے عوام کی اس ہڑتال کے نتیجے میں اٹلی کا ٹرانسپورٹ شدید متاثر ہوا اور اس ملک کو خاصا اقتصادی نقصان پہنچا۔ اٹلی کی بلوہ پولیس، امن و امان کے تحفظ کی غرض سے سرکاری اداروں اور مختلف حساس مقامات پر تعینات ہو گئی۔

واضح رہے کہ یورپ کے دیگر مختلف ملکوں منجملہ فرانس، جرمنی، برطانیہ اور کئی دیگر ملکوں میں بھی، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ابتر معاشی حالت کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ہڑتالیں کی جا رہی ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …