ہفتہ , 20 اپریل 2024

غاصب صیہونیوں کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت پر تاکید، عرین الاسود

مقبوضہ بیت المقدس:فلسطین کی مزاحمتی تحریک عرین الاسود نے فلسطینیوں سے سڑکوں پر نکلنے اور غاصب صیہونیوں کا مقابلہ کئے جانے کی اپیل کی ہے۔ ان دنوں مقبوضہ علاقوں اور خاص طور سے غرب اردن کے مختلف علاقوں کی صورت حال نہایت سخت بنی ہوئی ہے اور فلسطینی مجاہدین ہر طریقے سے غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کی جارحیت کا منھ توڑ جواب دے رہے ہیں جس سے صیہونی حکام کی تشویش بڑھتی جا رہی ہیں اور ان کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں ۔

فلسطین کی معا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی مزاحمتی تحریک عرین الاسود نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عرین الاسود کے جوانوں نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران غاصب صیہونی فوجیوں کی جارحیت کے جواب میں بھرپور اقدامات کئے ہیں اور غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کی بکتر بند گاڑیوں تک کو جوابی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔اس فلسطینی تحریک کے جوانوں نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ صیہونیوں کے لئے آئندہ کے دن سخت سے سخت تر ہوتے جائیں گے۔

عرین الاسود نے تاکید کی ہے کہ ایتمار بن غفیر اور ینتن یاہو کی کابینہ صیہونی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی اور غاصب صیہونیوں کی زندگی بد سے بد تر ہوتی جائے گی ۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطین کی تحریک مزاحمت کے گروہوں نے جمعے کی رات نابلس کے مشرق میں واقع بیت فوریک میں صیہونی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ فلسطینی مجاہدین نے غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں شہر جنین میں صیہونی فوجیوں کی فوجی گاڑیوں پر حملہ کیا ہے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے فوجی بازو سے وابستہ سرایا القدس سے متعلق جبع گروہ کے مجاہدین نے جبع اور عجہ کے درمیان واقع ایک علاقے میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کی گاڑیوں اور غرب اردن کے علاقے جنین میں صیہونی فوجی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے۔ فلسطینیوں نے یہ کارروائی شہید عمار مفلح کے خون کا انتقام لینے کے طور پر انجام دی ۔ عمار مفلح جمعے کو صیہونی فوجیوں کی براہ راست فائرنگ میں شہید ہو گئے۔

دوسری جانب غرب اردن کے شہر الخلیل کے شمال میں العروب کیمپ میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی ہے اور صیہونی فوجیوں نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی فلسطینیوں کو زخمی کر دیا ۔ غاصب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں میں جارحانہ کارروائیاں تیز کردی ہیں اور صرف چند دنوں میں کم سے کم نو فلسطینی صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں شہید ہوئے ہیں ۔

غاصب صیہونی حکومت کے فوجی اپنے شرمناک اور توسیع پسندانہ مقاصد کے حصول کے لئے آئے دن فلسطین کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بناتے رہتے ہیں جس میں روزانہ فلسطینیوں کی ایک تعداد شہید و زخمی ہوجاتی ہے اور یا پھر اس کو گرفتار کرلیا جاتا ہے ۔ جبکہ غاصب صیہونیوں کے خلاف فلسطینیوں کی کارروائی غرب اردن کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے جاری وحشیانہ جرائم اور مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں اور صیہونی انتہا پسندوں کی جارحیت کے جواب میں ایک فطری ردعمل ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …