جمعہ , 19 اپریل 2024

کابل: داعش نے پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کابل:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی ذمہ داری داعش کی جانب سے قبول کرلی گئی ہے۔خبررساں ایجنسی روئٹرزکے مطابق داعش نے اعترافی بیان ٹیلی گرام کے ذریعے جاری کیا۔

حکام کے مطابق سفارتخانے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس سے ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوا ہے، جسے تین گولیاں لگی ہیں لیکن پاکستان ناظم الامور فائرنگ سے محفوظ رہے ہیں۔

داعش نے دعویٰ کیا کہ سفارتخانے پر حملہ ان کے دو اہکاروں نے کیا، ہتھیاروں سے لیس دہشتگردوں کا مقصد پاکستانی سفیر اور ان کے محافظوں کو نشانہ بنانا تھا، جو سفارت خانے کے صحن میں موجود تھے۔داعش نے بتایا کہ حملے میں کم از کم ایک گارڈ زخمی ہوا اور عمارت کو نقصان پہنچا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …