ہفتہ , 20 اپریل 2024

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پی ٹی آئی سب سے آگے

آزاد کشمیر:آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اب تک آنے والے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سب سے آگے ہے جبکہ آزاد امیدواردوسرے نمبر پر ہے۔

آزاد کشمیر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پونچھ ڈویژن کے 4 حلقوں میں پولنگ ہوئی اور اب ووٹوں کی گنتی کے بعد غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پونچھ ڈویژن کی 599 نشستوں پر منتخب کونسلرز کی کامیابی کا اعلان کردیا گیا، جن میں پاکستان تحریک انصاف 165نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔آزاد امیدوار 149نشستیں لے کر دوسرے اورمسلم (ن)لیگ 96 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان پیپلزپارٹی85 نشستیں حاصل کرسکی، جے کے پیپلزپارٹی نے 12 سیٹیں جیتیں، تحریک لبیک نے 3اور مسلم کانفرنس نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …