جمعہ , 3 فروری 2023

اسرائیلی فوجی بطور کامیڈی فنکار قطر سے کیوں بھاگا؟

دوحہ:ایک اسرائیلی فوجی، جو کامیڈی فنکار کے طور پر قطر پہنچا تھا، سوشل میڈیا پر اپنی شناخت ظاہر ہونے کے بعد وہاں سے فرار ہو گیا۔ الخلیج الجدید نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی نژاد امریکی صحافی سمر دہمش نے ٹوئٹر پر اسرائیلی فوجی کی اصلی شناخت ظاہر کرتے ہوئے لوگوں کو بتایا کہ ہوخمن اسرائیلی فوج سے ریٹائرڈ فوجی ہے جو ایک فنکار کے طور پر دوحہ کے دورے پر ہے۔

1 لاکھ 71 ہزار فالوور والے سے اس صحافی کے انکشاف کے بعد اسرائیلی فوجی نے فورا کی قطر چھوڑ دیا۔دہمش کا کہنا تھا کہ یہ فوجی بھی دوسرے صیہونی فوجیوں کی طرح فلسطینیوں کی سرکوبی اور ان کے خلاف غیرانسانی مظالم میں ملوث رہا ہے، اسی لئے عام لوگوں کی طرح اس کی میزبانی نہیں ہونی چاہئے۔

اسرائیلی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوخمن کا فیفا ورلڈ کپ کے آخرتک دوحہ میں قیام کا ارادہ تھا لیکن اس کی اصلیت کا انکشاف ہونے کے بعد وہ فوری طور پر قطر چھوڑنے پر مجبور ہوگیا۔

 

یہ بھی دیکھیں

روس نے اسرائیل کو یوکرین کو ہتھیار بھیجنے سے متعلق خبردار کردیا

ماسکو: روس نے اسرائیل کو یوکرین کو ہتھیار بھیجنے کے کسی بھی اقدام کی بابت …