اتوار , 5 فروری 2023

عمران خان کی سیاست کا مقصد اقتدار میں اپنا راستہ بنانا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہے کہ عمران خان اپنے اقتدار کے لیے ملکی بنیادیں تک کمزور کرسکتے ہیں۔عمران خان کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کا حالیہ بیان پارلیمانی جمہوریت پر حملوں کا تسلسل ہے، عمران خان کی سیاست کا مقصد اقتدار میں اپنا راستہ بنانا ہے، چاہے اس سے ملک کی بنیادیں کمزور ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بیان کا مطلب یہ ہے کہ اس ملک کی بنیادوں کو کمزور کرنا ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق آرمی چیف پر ڈبل گیم کرنے کا سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے نوازشریف کے ساتھ مل کر عدم اعتماد کی سازش کی۔

یہ بھی دیکھیں

ایپکس کمیٹی کا افغانستان سے دو ٹوک بات کرنے اور کالعدم تنظیموں کیخلاف ٹارگیٹڈ آپریشن کرنے کا فیصلہ

پشاور :ایپکس کمیٹی نے افغانستان کے ساتھ دو ٹوک بات کرنے اور کالعدم تنظیموں کے …