بدھ , 24 اپریل 2024

فیفا ورلڈ کپ؛ انگلینڈ نے کوارٹر فائنل تک رسائی

دوحہ: انگلینڈ نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں انگلینڈ نے سینیگال کو 1 کے مقابلے 3 گول سے شکست دے دی۔قطری دارالحکومت دوحہ کے ابلیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں انگلینڈ نے سینیگال کو شکست دیکر کوارٹر فائنل مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔

انگلینڈ نے حریف پر میچ کے آغاز سے ہی ذہنی دباؤ بناکر رکھا اور موقع ملتے ہی انگلینڈ کی جانب سے جارڈن نے 38 ویں منٹ پر سینیگال کے خلاف پہلا گول داغ دیا جب کہ 45 ویں منٹ پر ہنری کین نے بال کو جال میں پھینک کر ٹیم کیلئے دوسرا گول کیا اور انگلینڈ کو برتری کو مضبوط کیا۔

90 منٹ کے میچ کے دوران سینیگال کی جانب سے بارہا بال کو جال میں پھینکنے کی کوشش کی گئی تاہم مخالف ٹیم نے ماہرانہ کھیل پیش کیا اور بال کو جال میں جانے سے روکا۔

انگلینڈ کے ساکا نے 58 ویں منٹ پر تیسرا گول داغ کر ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا، جس کے بعد ٹیم نے میچ کے اختتام تک برتری کو برقرار رکھا۔انگلینڈ نے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں سینیگال کو 1 کے مقابلے 3 گول سے شکست دیکر کوارٹر فائنل مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …