بدھ , 8 فروری 2023

پنڈی ٹیسٹ؛ ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کیخلاف پاکستان کے تین کھلاڑی آؤٹ

راولپنڈی: راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز 343 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے تین کھلاڑی 89 رنز پر پویلین لوٹ گئے جبکہ قومی ٹیم کو پہلا ٹیسٹ جیتنے کے لیے 254 رنز درکار ہیں۔

ٹیسٹ کے آخری روز پہلے سیشن میں اوپنر امام الحق اپنے اسکور میں زیادہ اضافہ نہ کر سکے اور 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ جیمز اینڈرسن نے انکی وکٹ حاصل کی۔

چوتھا روز
ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز 7 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنا کر ڈکلئیر کر دی تھی، قومی ٹیم کو جیت کیلیے 343 رنز کا ہدف حاصل ہوا۔ ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق 6، کپتان بابراعظم 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ اظہر علی انگلی میں چوٹ لگنے کے باعث بیٹنگ جاری نہ رکھ سکے۔

انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں اولی روبنسن اور بین اسٹوکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 579 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ انگلش ٹیم کے اوپنر بین ڈکٹ صفر جبکہ اولی پوپ 15، جو روٹ 73، کپتان بین اسٹوکس صفر، ول جیکس 24، ہیری بروکس 87 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے زاہد محمود، نسیم شاہ اور محمد علی نے 2،2 جبکہ آغا سلمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

چوتھے روز کے آغاز پر پاکستان نے 499 رنز 7 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا، پاکستان کی جانب سے آغا سلمان 53، زاہد محمود 17 اور حارث رؤف 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس نے 6، جیک لیچ 2 جبکہ اولی روبنسن اور جیمز اینڈرسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی دیکھیں

شاہد آفریدی نے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا

لاہور: شاہد آفریدی نے پی سی بی کی منیجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا۔ذرائع کے مطابق …