منگل , 23 اپریل 2024

قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ کے ساتھ اونٹوں کے مقابلہ حسن کا انعقاد

دوحہ، قطر: قطر میں اس وقت عالمی فٹ بال مقابلے کی دھوم ہے لیکن اسی کے ساتھ خوبصورت اونٹنیوں کا مقابلہ حسن بھی منعقد کیا گیا جس میں ان کے قد، آنکھوں اور چہرے کی خوبصورتی کو بھی مدِ نظر رکھا گیا تھا۔

اس مقابلے میں نازاں نامی اونٹنی کو اس کے لمبی پلکوں، چال، حسن اور وقار کی بنا پر اول انعام دیا گیا جسے قطر کے مزائن کلب نے اس جمعے کو منعقد کیا تھا۔

یہ مقابلہ دنیا کو قطر کی تہذیب اور ثقافت سے روشناس کرنے لیے رکھا گیا تھا جس میں وزارتِ کھیل کا اشتراک بھی شامل تھا، تقریب میں الکواری خاندان کے اونٹ کو پہلا انعام دیا گیا۔ کل 15 اونٹوں میں سے ایک نازاں اونٹنی شامل تھی جسے گلوبند سے سجایا گیا تھا۔

افریقہ اور مشرقِ وسطیٰ میں اونٹوں کے مقابلہ حسن تواتر سے ہوتے رہتے ہیں اور نسل در نسل یہ سلسلہ جاری ہے۔ ان مقابلوں کو دیکھنے کے لیے سیاح بھی آتے ہیں جبکہ مقابلے میں شریک افراد کو ایئرکنڈیشنڈ خیموں میں بٹھایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم جانوروں میں بوٹوکس یا ادویہ کے استعمال کو بھی چیک کرتے ہیں کیونکہ ان کا استعمال بالکل ممنوع ہے۔

نازاں کو 55 ہزار ڈالر کی رقم انعام کے طور پر دی گئی جبکہ دودھ دینے والی اونٹنی کے مقابلے میں پہلا انعام 15 ہزار قطری ریال رکھا گیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …