جمعہ , 3 فروری 2023

جب عمران خان نے الیکشن کروانے کا ہمارا مطالبہ نہ مانا تھا تو ہم کیسے مانیں؟ یوسف رضا گیلانی

لودھراں:پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جب عمران خان نے الیکشن کروانے کا ہمارا مطالبہ نہ مانا تھا تو ہم کیسے مانیں؟، پی ٹی آئی چیئرمین اگر بات کرنا چاہ رہے ہیں تو غیر مشروط بیٹھیں تاکہ راستہ نکلے۔

لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا رسک نہیں لیں گے، ان کو معلوم ہے کہ اگر وہ اسمبلیاں توڑ دیں گے تو صرف دو صوبوں میں ہی الیکشن ہوں گے، جو وزیراعلیٰ ایک ایف آئی آر درج نہیں کروا سکا وہ اسمبلی کیسے توڑے گا، عمران خان کا جھوٹ پر مبنی بیانیہ ایکسپوز ہوچکا ہے، پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے خلاف میڈیا ٹرائل کیا، جب ان کی باری آئی ہے تو کہتے ہیں فوری الیکشن ہو جائیں تاکہ ان کی کوئی بات باہر نہ نکلے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے چھوٹے چھوٹے کیسز میں 10 دس سال قید بھگتی ہے، ان کے تو بڑے بڑے کیسز ہیں اس لیے خوفزدہ ہیں اور فوری الیکشن چاہتے ہیں، عمران خان کی بہت غلط فہمی ہے کہ اگر الیکشن ہوئے تو انہیں دو تہائی اکثریت ملے گی، ہماری اتحادی جماعت اپنے اپنے علاقوں میں بڑی با اثر ہیں، آئندہ بھی مخلوط حکومت بنے گی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان کہہ چکے ہیں کہ وہ غداروں کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے تو پھر انہیں کس چیز کی فکر ہے کیوں کہ آئندہ بھی وہ حکومت میں نہیں ہوں گے۔

یہ بھی دیکھیں

بتایا جائے لاپتا افراد زندہ ہیں مرگئے یا ہوا میں تحلیل ہوگئے؟ عدالت وزارت دفاع پر برہم

اسلام آباد: وزارت دفاع نے کہا ہے کہ لاپتا افراد آئی ایس آئی اور ایم …