جمعہ , 3 فروری 2023

حکومت الیکشن میں جتنی دیر کرے گی اپنی سیاسی قبر کھو دے گی، شیخ رشید

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت الیکشن میں جتنی دیر کرے گی اپنی سیاسی قبر کھودے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ فیصلوں میں تاخیرحالات کومزید سنگین بنادے گی، حکومت کا پاؤں معاشی بارودی سرنگوں پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی معاشی عدم استحکام کا حل الیکشن ہیں، حکومت الیکشن میں جتنی دیر کرے گی اپنی سیاسی قبر کھودے گی۔

سابق وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ نوازشریف کو بھی بلالیں، ان کی سیاسی گاڑی چھوٹ چکی ہے، اکیلا عمران خان تمام مخالف سیاسی قوتوں کو شکست دے گا۔

یہ بھی دیکھیں

بتایا جائے لاپتا افراد زندہ ہیں مرگئے یا ہوا میں تحلیل ہوگئے؟ عدالت وزارت دفاع پر برہم

اسلام آباد: وزارت دفاع نے کہا ہے کہ لاپتا افراد آئی ایس آئی اور ایم …