اتوار , 21 اپریل 2024

250 افراد کا ایک ساتھ ڈانس کرنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقا میں 250 افراد کے گروپ نے ایماپیانو(جنوبی افریقی موسیقی کی ایک قسم) ڈانس کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ریکارڈ بنانے کی کوشش جنوبی افریقا کی اداکارہ و گلوکارہ بونٹل موڈِیسیل، موسیقار ایلفا کیٹ اور ورلڈ آف ڈانس کے کوارڈینیٹر کوئینٹس جینسن کی رہنمائی میں کی گئی۔

تمام ڈانس کرنے والوں نے ایلفا کیٹ کے گانے شایا لینٹو پر ان تینوں کی رہنمائی میں ڈانس کیا۔ ریکارڈ کے لیے کی جانے والی کوشش کے وقت گینیز ورلڈ ریکارڈ کا ایک نمائندہ موقع پر موجود تھا جس نے ریکارڈ بننے کے بعد منتظمین کو سرٹیفیکیٹ دیا۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …