جمعہ , 3 فروری 2023

سعودی عرب کا ایشیا کیلئے عرب لائٹ خام تیل کی سرکاری قیمت میں کمی کا اعلان

ریاض:سعودی عرب نے ایشیا کیلئے جنوری میں عرب لائٹ خام تیل کی سرکاری قیمت میں کمی کردی۔سعودی عرب نے جنوری میں ایشیا کیلئے عرب لائٹ خام تیل کی سرکاری قیمت فروخت (او ایس پی) کو کم کردیا ہے اور وہ عمان / دبئی کی اوسط کے مقابلے میں 3.25 ڈالر فی بیرل سے زیادہ ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو نے پیر کے روز اطلاع دی ہے کہ نئی مقرر کردہ قیمت دسمبر کی او ایس پی کے مقابلے میں 2.20 ڈالر فی بیرل کم ہے۔

دنیا میں تیل کے سب سے بڑے برآمدکنندہ ملک نے جنوری کیلئے آئی سی ای برینٹ کے مقابلے میں شمال مغربی یورپ کیلئے اپنے عرب لائٹ کی سرکاری قیمت فروخت منفی 0.10 ڈالر فی بیرل مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے ریاست ہائے متحدہ امریکا کیلئے اے ایس سی آئی کے مقابلے میں قیمت 6.35 ڈالر فی بیرل مقرر کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

6 ماہ میں پاکستانی مصنوعات کی برآمد میں امریکا سرفہرست

اسلام آباد: رواں مالی سال (2022-23) کے پہلے 6مہینوں کے دوران امریکا پاکستانی مصنوعات کی …