جمعہ , 3 فروری 2023

صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا ایک لاکھ 64 ہزار روپے کا ہوگیا

کراچی:ملک میں سونے کے بھاؤ اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔گزشتہ روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر سستا ہوکر 1794 ڈالر فی اونس ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں اس کے بھاؤ میں اضافہ دیکھا گیا۔

پیر کے روز سونا 700 روپے فی تولہ مہنگا ہوکر ایک لاکھ 64 ہزار روپے کا ہوگیا جو ملک کی تاریخ میں سونے کے سب سے زیادہ دام ہیں۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 40 ہزار 604 روپے ہوگئی۔دوسری جانب چاندی کے بھاؤ 1780 روپے فی تولہ برقرار رہے۔

یہ بھی دیکھیں

ہم اسلام، قرآن اور امت اسلامی کے محافظ ہیں:جنرل حسین سلامی

تہران: سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے امام علی بن موسی الرضا …