ہفتہ , 20 اپریل 2024

نجف اشرف:باکسر عامر خان کی فیملی کے ہمراہ روضہ حضرت علیؑ کی زیارت

تہران:پاکستانی نژاد معروف برطانوی باکسر عامر خان اس وقت مقدس مقامات کی زیارت کی غرض سے فیملی کے ساتھ عراق کے شہر نجف اشرف میں موجود ہیں۔سنی ہوں لیکن زیارت امام علیؑ میرے لئے نعمت ہے

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ میں فیملی کے ساتھ حرم امام حسین علیہ السلام اور امام علی علیہ السلام کے روضہ مبارک سے تصاویر بھی جاری کی ہیں۔

حرم امام علی علیہ السلام سے جاری ایک ویڈیو پیغام میں عامر خان کا کہنا تھا کہ "میں کربلا اور نجف کی زیارت کے لیے عراق آیا ہوں تاکہ نواسہ رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زیارت کر سکوں۔ میں سنی ہوں لیکن اسلام کی تاریخ کے متعلق نزدیک سے تجربہ کرنے اور سیکھنے کے لئے یہ ایک نعمت ہے”۔

انہوں نے ایک اور تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھاکہ نجف شہر میں امام علی (ع) کے روضہ مبارک کے قریب بھائی کے ساتھ نماز ادا کرتے ہوئے، یہ ان کے روضے کے اطراف میں موجود صحن ہے اور ہر سال لاکھوں عقیدت مند حرم کی زیارت سے مشرف ہوتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …