ہفتہ , 20 اپریل 2024

سعودی اتحاد کی ایک بار پھر یمن پر بمباری اور گولہ باری

صنعا:سعودی اتحاد نے ایک بار پھر یمن کو بمباری اور گولہ باری کا نشانہ بنایا ہے۔ دوسری جانب یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی حکام کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی جارحانہ اقدام کا جواب تباہ کن ہوگا

المسیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی مشترکہ کمان نے اعلان کیا ہے کہ الجبلیہ اور حیس نامی علاقوں پر سعودی فوج کے ڈرون اور جاسوسی طیاروں نے کافی دیر تک پروازيں کیں ۔ رپورٹ کے مطابق، سعودی اتحاد نے صوبہ الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر بھی راکٹ برسائے اور الجبلیہ اور حیس کو بھی گولہ باری کا نشانہ بنایا گیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ سعودی اتحاد کے ڈرون طیاروں نے شہر حیس کے مختلف علاقوں پر ڈرون سے بھی حملے کئے۔

دوسری جانب یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی اعلی سیاسی کمیٹی کے رکن محمد علی الحوثی نے سعودی اتحاد سے کہا ہے کہ یمن کے بحران کے خاتمے کے لئے، یمنی فریق کے راہ حل کو قبول کرے۔

محمد علی الحوثی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری ایک بیان میں لکھا ہے کہ سعودی جارح اتحاد مکاری کے ذریعے محفوظ نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے واضح کردیا کہ ریاض کی جانب سے وقت ضائع کرنے کی پالیسی بے نتیجہ ثابت ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ قریب ترین راہ حل، وہی صحیح طریقہ کار ہے جس کا اعلان ہوا ہے اور اس سے ہرگز پسپائی اختیار نہیں کی جائے گی۔

دریں اثنا یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے زور دیکر کہا ہے کہ یمن کی مسلح افواج کسی بھی نوعیت کے حملے کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔ یحیی سریع نے اعلان کیا کہ ماضی میں دشمن صنعا اور یمن کے دوسرے صوبوں پر بمباری کرکے بآسانی چلا جاتا تھا لیکن آج ہم ہر حملے کا جواب میزائل اور ڈرون حملوں سے دینے کی صلاحیت حاصل کرچکے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …