ہفتہ , 20 اپریل 2024

جارح سعودی اتحاد کو دندان شکن جواب دیا جائے گا: یحییٰ سریع

صنعا: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ السریع نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی دشمن صنعا اور دیگر صوبوں میں بمباری کرتا تھا لیکن اب ہم اس کی ہر جارحیت کا میزائلوں اور ڈرون سے جواب دے رہے ہیں اور ہماری کارروائیوں کے بعد دشمن میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔یحییٰ السریع کا کہنا تھا کہ جارح سعودی اتحاد کے زمینی اور ہوائی حملوں کا دندان شکن جواب دیتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکا اور دیگر ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کر سکا -پچھلے چند برسوں کے دوران مکمل زمینی، سمندری اور فضائی محاصرے کے باوجود یمنی فورسز کی دفاعی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …