بدھ , 8 فروری 2023

اسرائیلی صدر کا بحرین کے بعد امارات کا دورہ

ابو ظہبی:گزشتہ روز اسرائیلی ریاست کے صدر اسحاق ہرزوگ بحرین سے اماراتی دارالحکومت ابوظہبی پہنچے۔ہرزوگ کا استقبال متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید نے کیا۔بعد ازاں اسرائیلی صدرنے خلائی کانفرنس سے خطاب کیا اور اپنے اماراتی ہم منصب محمد بن زاید سے ملاقات کی۔

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے بحرین کے دورے پر خلیجی کارکنوں اور مخالفین کی طرف سے بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی، جنہوں نے اس دورے کو "غداری اور کھائی میں گرنے” کے مترادف قرار دیا۔بحرین، متحدہ عرب امارات، مراکش اور سوڈان نے 2020 سے اسرائیلی ریاست کے ساتھ معمول کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

ایران کے عوام اور حکومت مشکل کی اس گھڑی میں ترک حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، آیت اللہ رئیسی

تہران:ایرانی صدر نے ترک حکومت اور عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے …