جمعہ , 3 فروری 2023

کولمبیا میں بس پر مٹی کا تودہ گرنے سے 27 افراد ہلاک

بوگوٹا: جنوبی کولمبیا کے صدر گستاو و پیٹرو نے کہا ہے کہ کولمبیا کے شمال مغرب میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک بس کے دب جانے سے کم از کم 27 افراد ہلاک ہو گئے۔ لینڈ سلائیڈنگ شدید بارشوں کی وجہ سے ہوئی ۔ حادثہ دارالحکومت بوگوٹا سے تقریباً 230 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔ پیٹرو نے ٹویٹر پر پوسٹ کیا ‘افسوس کے ساتھ مجھے یہ اعلان کرناپڑ رہا ہے کہ اب تک 27 افراد، جن میں تین بچے بھی شامل ہیں ، پیوبلو ریکو، رسارلڈا میں ہونے والے سانحے میں اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔’

پیوبلو ریکو کے میئر لیونارڈو فابیو سیگاما نے صحافیوں کو بتایا کہ لاشوں کو قصبے کے ایک ڈھکے ہوئے سٹیڈیم میں لایا جا رہا ہے جو عام طور پر کھیلوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، 2022 میں اب تک شدید بارشوں سے منسلک واقعات میں 216 سے زیادہ افراد ہلاک اور 538,000 بے گھر ہو چکے ہیں۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ملک بھر میں مزید 48 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

آسٹریا نے 4 روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کردیا

ویانا:  آسٹریا نے چار روسی سفارت کاروں کو بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی پر …