ہفتہ , 20 اپریل 2024

وفاقی کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرلز فیض حمید اور اظہر عباس کی ریٹائرمنٹ کی منظوری دیدی

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کی ریٹائرمنٹ کی منظوری دیدی ہے۔دونوں افسران کی ریٹائرمنٹ کیلئے وفاقی کابینہ سے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری لی گئی۔

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ریٹائرمنٹ کا اطلاق 10 دسمبر سے ہوگا، جبکہ لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس کی ریٹائرمنٹ کا اطلاق فوری ہوگا۔

1973 کے رولز آف بزنس میں درج رول 15 اے ون کے تحت فوج میں لیفٹیننٹ جنرل اور اس سے اوپر کے عہدے اور دیگر دفاعی خدمات میں اس کے مساوی عہدے کی تقرری وزیراعظم صدر کی مشاورت سے کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …