بدھ , 8 فروری 2023

دنیا کی سب سے بڑی ریڈیو ٹیلی اسکوپ کی تعمیر کا آج سے آغاز

کینبرا:اکیسویں صدی کے عظیم سائنسی منصوبوں میں سے ایک، دنیا کی سب سے بڑی ریڈیو ٹیلی اسکوپ کی تعمیر کا آغاز آج سے شروع ہو رہا ہے، اسکوائر کلومیٹر ایرے (Square Kilometre Array SKA) 2028 میں مکمل ہونے پر دنیا کی سب سے بڑی ریڈیو ٹیلی اسکوپ ہوگی۔

اس منصوبے کی قیادت کرنے والے 8 ممالک کے وفود مغربی آسٹریلیا کے دور دراز مرچیسن شائر اور جنوبی افریقہ کے شمالی کیپ کےکارو میں تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں۔ٹیلی اسکوپ کی تعمیر کےابتدائی مراحل میں صرف 200 پیرابولک انٹینا، یا "ڈشز” کے ساتھ ساتھ 131,000 ڈوپول اینٹینا شامل ہوں گے۔

یہ نظام تقریباً 50 میگا ہرٹز سے لےکر 25 گیگا ہرٹز تک فریکوئنسی رینج میں کام کرے گا جس سے ٹیلی اسکوپ زمین سے اربوں نوری سال کے فاصلے سے آنے والے بہت ہی مدھم ریڈیو سگنلز کا پتہ لگا سکے گی۔دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی اسکوپ فلکی طبیعیات کے سوالات کے جوابات تلاش کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

 

یہ بھی دیکھیں

2024 میں فولڈ ایبل آئی پیڈ کی لانچ متوقع

کیلیفورنیا: مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے 2024 میں فولڈ ایبل (طے ہوجانے والا) …