ہفتہ , 20 اپریل 2024

سوڈانی افواج سول حکومت کو تسلیم کر کے پیشہ وارانہ فرائض انجام دیں، جنرل عبدالفتاح

موغادیشو:جنرل عبدالفتاح البرہان نے کہا کہ مسلح افواج سول حکومت کو تسلیم کر کے اپنی پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دیں۔جنرل عبدالفتاح البرہان نے کہا کہ مسلح افواج سول حکومت کو تسلیم کر کے اپنی پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دیں۔

سوڈان کے سربراہ خودمختار فوجی کونسل جنرل عبدالفتاح البرہان نے کہا کہ فوج نے اپنے عبوری اقتدار کے دوران کئی مقاصد کیلئے کوششیں کیں۔ افواج کو آئین اور قانون کے مطابق منتخب حکومت کے ماتحت کیاجائے۔

سیاسی فریم ورک پر خرطوم میں ہونے والی دستخطی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل عبدالفتاح البرہان کا کہنا تھا کہ فوج کو سیاست میں گھسیٹنے یا کسی بھی جماعت یا گروہ بندی یا نظریے کی حمایت سے روکا جائے۔

سوڈان میں عبوری سول حکومت کے قیام کامعاہدہ، فوج سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلے گی،انہوں نے کہا کہ افواج کو اپنے اختیارات کو مخصوص شخصی، سیاسی، گروہی یا قبائلی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے استعمال کرنے سے گریز کرنا ہوگا۔

جنرل عبدالفتاح البرہان نے کہا کہ مسلح افواج سول حکومت کو تسلیم کر کے اپنی پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دیں۔ مسلح افواج سیاسی محاذ آرائیوں کے دوران غیرجانبدار رہے۔

انہوں نے کہا فوج اپنی تمام توجہ سرحدوں کے دفاع اور غیرملکی جارحیت روکنے پر رکھے۔ ملک کی جامع سیکیورٹی پالیسی تیار کرکے خارجہ پالیسی سے مربوط کرنا صرف سول حکومت کی ذمہ داری ہے۔جنرل عبدالفتاح البرہان نے کہا سول حکومت مسلح افواج کے تکنیکی امور میں مداخلت کرنے سے گریز کریں۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …