جمعہ , 3 فروری 2023

چیف جسٹس نے ارشد شریف قتل کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان نے سینئر صحافی ارشد شریف کے کینیا میں قتل کے معاملے کا از خود نوٹس لے لیا۔ذرائع  کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ارشد شریف کے قتل کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری انفارمیشن، سیکرٹری خارجہ، ڈی جی آئی بی، ڈی جی ایف آئی اے کو آج ہی طلب کرلیا ہے۔ کیس کو آج ساڑھے بجے سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ ارشد شریف قتل کیس میں ازخود نوٹس کی سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ ارشد شریف کے کینیا میں قتل کے واقعے کے بعد سے سپریم کورٹ کا انسانی حقوق سیل معاملے کی تحقیقات کر رہا تھا۔

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں صحافیوں اور عوام میں ارشد شریف کے قتل پر شدید تشویش اور غم و غصہ تھا۔ ملک بھر کے عوام کی جانب سے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ہم اسلام، قرآن اور امت اسلامی کے محافظ ہیں:جنرل حسین سلامی

تہران: سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے امام علی بن موسی الرضا …