جمعہ , 3 فروری 2023

سائفر آڈیو لیک کیس؛ عمران خان کی ایف آئی اے میں طلبی کا نوٹس معطل

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے سائفر آڈیو لیک اسکینڈل میں عمران خان کی ایف آئی اے میں طلبی کا نوٹس معطل کردیا۔ذرائع کے مطابق عمران خان کی سائفر آڈیو لیک کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کے خلاف درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

ہائی کورٹ کے جج جسٹس اسجد جاوید گرال نے عمران خان کی درخواست پر رجسٹرار اعتراض ختم کردیا اور رجسٹرار آفس کو درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی اور عمران خان کی ایف آئی اے میں طلبی کا نوٹس معطل کردیا۔

عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ عمران خان نے ایف آئی اے میں طلبی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بتایا جائے لاپتا افراد زندہ ہیں مرگئے یا ہوا میں تحلیل ہوگئے؟ عدالت وزارت دفاع پر برہم

اسلام آباد: وزارت دفاع نے کہا ہے کہ لاپتا افراد آئی ایس آئی اور ایم …