بدھ , 24 اپریل 2024

شاہ سلمان کی دعوت پر چین کے صدر کل سعودی عرب پہنچیں گے

بیجنگ: چین کے صدر شی جنپنگ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر تین روزہ دورے پر کل سعودی عرب پہنچیں گے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صدر شی جنپنگ کل (بدھ) کو سعودی عرب پہنچیں گے۔ تین روزہ دورہ چینی صدر سعودی عرب کے فرمانروا سلمان عبد العزیز کے دعوت پر کر رہے ہیں۔

اپنے دورے کے دوران چین کے صدر شی جنپنگ ایک اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جس میں سعودی فرمانروا کے علاوہ ولی عہد محمد بن سلمان بھی موجود ہوں گے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس دورے کے دوران چین کے صدر شی جنپنگ خلیجی ممالک اور چین سربراہ اجلاس برائے تعاون اور ترقی کے علاوہ سعودی عرب چینی سربراہ جلاس برائے تعاون اور ترقی میں شرکت کریں گے۔

ان دونوں اہم اجلاسوں میں چین کے خلیجی ممالک کی تعاون کونسل کے رکن ممالک کے ساتھ تعلقات میں استحکام پر بھی غور کیا جائے گا جس کے لیے سعودی عرب نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

چینی صدر کا سعودی عرب کا یہ دورہ اس وقت کیا جا رہا ہے جب تیل کی پیداوار بڑھانے کے مطالبے پر امریکا کے سعودی عرب سے تعلقات میں تناؤ ہے اور ٹرمپ دور سسے چین کے ساتھ ہونے والی معاشی جنگ بھی ابھی تھمی نہیں ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …