ہفتہ , 20 اپریل 2024

سرچ کے نتائج اب کس طرح نظر آئیں گے؟ گوگل نے بڑی تبدیلی کردی

واشنگٹن:سرچ کے نتائج اب کس طرح نظر آئیں گے؟ گوگل نے بڑی تبدیلی کردی۔گوگل نے اعلان کیا ہے کہ ڈیسک ٹاپ پر گوگل سرچ کے نتائج صفحات میں تقسیم ہونے کے بجائے اب مسلسل اسکرول کی صورت میں لوڈ ہوں گے۔

یہ تبدیلی گزشتہ سال اکتوبر میں موبائل صارفین کیلئے سامنے آئی تھی جسے اب ڈیسک ٹاپ پر بھی متعارف کرادیا گیا ہے، صارفین کو سرچ کے مزید نتائج دیکھانے کے لیے see more کے بٹن پر کلک کرنے سے مزید نتائج اسکرول کی صورت میں لوڈ ہوں گے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی سب سے پہلے امریکا میں انگریزی میں گول سرچ کرنے والے صارفین کے لیے شروع کی جا رہی ہے اور توقع ہے کہ جلد ہی اسے پاکستان سمیت دیگر ملکوں میں بھی متعارف کرادیا جائے گا۔موبائل پر فیچر کی پسندیدگی کو دیکھتے ہوئے توقع ہے کہ وقت کے ساتھ اس میں دیگر زبانوں کو شامل کیا جائے گا۔

گوگل سرچ میں ہونے والی یہ تبدیلی سوشل میڈیا فیڈز کے ڈیزائن کی آئینہ دار ہے جہاں صفحے کو نیچے اسکرول کرنے پر نیا مواد مسلسل لوڈ ہوتا رہتا ہے۔

اس تبدیلی سے نہ صرف گوگل پر سرچنگ مزید آسان اور تیز ہوجائے گی بلکہ ویب سائٹس کے لیے سرچ رزلٹس کے پہلے صفحہ پر ہونے کی اہمیت بھی کم ہوجائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا

کیوٹو: امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) …