جمعہ , 19 اپریل 2024

کینیڈا کا مستقل رہائش والے غیر ملکیوں کو فوج میں بھرتی کرنے کا اعلان

ٹورنٹو:کینیڈا نے اپنے شہریوں کے علاوہ ملک میں مستقل رہائش رکھنے والے غیر ملکیوں کو فوج میں بھرتی کرنے کا اعلان کر دیا۔کینیڈا کی فوج کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر آپ کینیڈا کے مستقل رہائشی ہیں تو ہم آپ کے ساتھ کام کرکے آپ کیلئے صحیح کریئر کا انتخاب کرکے آپ کی رہنمائی کرنا چاہیں گے تاکہ آپ بھی ملک کی خدمت کر سکیں۔

اسی حوالے سے جاری ایک اور بیان میں کینیڈا کی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ ملک میں رہنے والے مستقل رہائشی افراد کینیڈا کا ایک اہم اور بہترین حصہ ہیں۔ یہاں مقیم مستقل رہائشی اب کینیڈین فوج میں بھرتی ہوسکتے ہیں۔

وزارت دفاع کے مطابق کینیڈا کے علاوہ کسی اور ملک کے شہری جن کے پاس امیگریشن اینڈ رفیوجی پروٹیکشن ایکشن ایکٹ کے تحت مستقل رہائش موجود ہیں وہ افواج میں ملازمت کے اہل ہوں گے۔

وزارت کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ’کینیڈین افواج مستقل رہائشیوں کی حوصلہ افزائی کرے گی کہ وہ فوجی کیریئر پر سنجیدگی سے غور کریں۔ کینیڈا اپنی افواج میں خدمات سرانجام دینے والے افراد کو ملک کی شہریت دلوانے میں بھی مدد کرتا ہے اورانہیں شہریت دینے میں فوقیت دی جاتی ہے۔

کینیڈا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل وین ایئرے کا کہنا ہے کہ ’مستقبل کے بڑھتے ہوئے چیلنجز کا سامنے کرنے کے لیے کینیڈا کی افواج کو نئے افراد بھرتی، ان کو تربیت دینے اور باصلاحیت افراد کا استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ کینیڈا میں مقیم مستقل رہائشی افراد ان باصلاحیت افراد کا حصہ ہیں جو اپنے تجربات اور معلومات کی بنیاد پر افواج کیلئے اثاثہ ثابت ہوں گے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …