ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران:سیکورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کی ٹیم کو گرفتارکر لیا

تہران:اسلامی جمہوریہ ایران کی خفیہ ایجنسی کے اہلکارں نے دہشت گرد گروہ ایم کے او کی خونخوار دہشت گرد ٹیم کا پتہ لگا کر انہیں گرفتار کر لیا۔اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹلیجنس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے ایک بڑی کارروائی کرتےہوئے خونخوار دہشت گردوں کی ٹیم کا پردہ فاش کیا اور پوری ٹیم کو گرفتار کر لیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد متعدد ٹیموں میں تقسیم تھے جنہيں وسیع آپریشنز کے دوران گرفتار کیا گیا۔ایران کی انٹلیجنس کی وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دہشت گرد سرکاری دفاتر و تنصیبات پر گرینیڈ پھینکنے، عمومی جگہوں کو نقصان پہنچانے اور عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے جیسے متعدد جرائم میں ملوث تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی یہ ٹیم، تہران، اصفہان اور کردستان میں کئے گئے آپریشنز کے دوران گرفتار کی گئی تھی۔ دہشت گردوں کے اس گروہ میں 10 دہشت گرد شامل ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …