اتوار , 5 فروری 2023

فلسطین؛ صیہونی فوجیوں نے مسجد "رسول الله” کو شہید کر دیا

مقبوضہ بیت المقدس: فلسطین انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے جنوبی الخلیل کے دورا ٹاؤن میں واقع "مسجد رسول اللہ” پر دھاوا بول کر اُسے شہید کر دیا۔

مذکورہ علاقہ صیہونی ہوس کا شکار ہو چکا ہے اور انہوں نے اس پر فلسطینیوں کی طرف سے ہر قسم کی تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے اُس پر اپنا ناجائز قبضہ جما لیا ہے۔ اپنی اسی جارحانہ اور غیرقانونی پالیسی کے تحت غاصب صیہونی فوجیوں نے نبی کریم کے نام نامی سے موسوم اس مسجد کو زمیں بوس کر دیا۔

اُدھر مقبوضہ فلسطین کے دوسرے علاقے سلفیت ٹاؤن کے قراوہ بنی حسان سے خبریں ہیں کہ ناجائز صیہونی آبادکاروں نے فلسطینیوں کے باغات پر حملہ کر کے زیتون کے درختوں کو نقصان پہنچایا اور وہاں موجود فلسطینی کاشتکاروں کے ساتھ مار پیٹ بھی کی۔ رپورٹ کے مطابق غاصب شرپسندوں نے زیتون کے تیس درختوں کو کاٹ دیا۔

واضح رہے کہ حالیہ چند ہفتوں کے دوران صیہونی غاصبوں کے جارحانہ، دہشتگردانہ اور اعصاب شکن اقدامات کے جواب میں فلسطینی جوانوں نے بھی اپنے مزاحمتی اور انتقامی اقدامات تیز کر دئے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

بن سلمان کے دور میں ایک نیا ریکارڈ، ایک سال میں 147 افراد کو سزائے موت

ریاض:بن سلمان کے دور میں سزائے موت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا اور ایک سال میں …