جمعہ , 19 اپریل 2024

ڈونلڈ ٹرمپ کی کمپنی پر ٹیکس فراڈ کے الزامات ثابت ہو گئے

نیویارک: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کمپنی پر ٹیکس فراڈ کے الزامات ثابت ہو گئے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رئیل ا سٹیٹ کمپنی پر ٹیکس فراڈ کا جرم ثابت ہو گیا، نیویارک کے ریاستی جج نے 13 جنوری کو سزا سنانے کی تاریخ مقرر کر دی۔

خبر رساں ایجنسیوں نے رپورٹ کیا ہے کہ ٹرمپ آرگنائزیشن کو 16 لاکھ ڈالر تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ٹرمپ کارپوریشن اور ٹرمپ پے رول کارپوریشن کو تمام الزامات میں قصور وار پایا گیا۔

نیویارک کی 12 رکنی جیوری نے 6 ہفتے ٹرائل کے بعد یہ فیصلہ سنایا ہے، جیوری کی سماعت میں ڈونلڈ ٹرمپ پیش نہیں ہوئے۔

ٹرمپ 15 سال سے ٹیکس چھپانے کی اسکیم سے واقف تھے، پراسیکیوٹر کمپنی ایگزیکٹوز کو ٹیکس بچانے کے لیے ریکارڈ سے باہر مراعات دی گئیں، معاملے پر ٹرمپ آرگنائزیشن کے سی ایف او نے حکام سے ڈیل کر لی۔

ٹرمپ نے مقدمے کو بائیڈن انتظامیہ کی انتقامی کارروائی قرار دے دیا ہے، ٹرمپ نے 2024 کا صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔واضح رہے کہ اس مقدمے میں ڈونلد ٹرمپ اور اہلِ خانہ پر کوئی فردِ جرم عائد نہیں کی گئی۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …