بدھ , 24 اپریل 2024

یوکرین اور روس کے ہمسایہ ملک پولینڈ کو جنوبی کوریا کے ہتھیاروں کی پہلی کھیپ موصول

وارسا :یوکرین کے ہمسایہ ملک پولینڈ کو منگل کے روز ٹینکوں اور ہووٹزروں کی پہلی کھیپ موصول ہوگئی ہے ، یہ ہتھیار اس نے یوکرین پر روس کے حملے کے بعد اپنے دفاع کو بڑھانے کے لیے جنوبی کوریا سے خریدے تھے۔ العربیہ کے مطابق یورپی یونین اور نیٹو کے رکن ملک پولینڈ کی سرحدیں روس اور یوکرین دونوں سے ملتی ہیں۔ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے پولینڈ نے ہتھیاروں کی خریداری میں اضافہ کر دیا ہے۔جولائی میں، اس نے ٹینک، آرٹلری اور لڑاکا طیاروں سمیت جنوبی کوریا سے ہتھیار خریدنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

پولینڈ کے صدر آندریج ڈوڈا نے منگل کو گڈنیا بندرگاہ پر ایک تقریب کے دوران کہا کہ جارحیت کو روکنے کے لیے ہتھیار ضروری ہیں۔ معاہدے کے ایک حصے کے طور پر، پولینڈ ابتدائی طور پر 180 K2 ‘بلیک پینتھر’ ٹینک خریدے گا جسےہنڈائی روٹم نے بنایا تھا۔ پولینڈ نے اس سال ڈیلیور کیے جانے والے 48 K9 ہووٹزر بھی خریدے ہیں، جس میں 2024 میں شروع ہونے والی مزید تقریباً 600 کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، پولینڈ مقامی سطح پر ان کی پیداوار 2026 میں شروع کرے گا۔

اپنے ہتھیاروں کی خریداری کے حوالے سے پولینڈ نے جولائی میں کہا تھا کہ وہ اطالوی اسلحہ ساز کمپنی لیونارڈو سے 1.75 ارب یورو (1.77 ارب ڈالر) مالیت کے 32 AW149 ملٹی رول ملٹری ہیلی کاپٹر خریدے گا۔ پولینڈ 366 ​​امریکی ابرامز ٹینک اور یورپی سطح سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل سسٹم کا آرڈر بھی دیا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …