اتوار , 5 فروری 2023

صحافی شیریں ابو عاقلہ کا قتل ،الجزیرہ نے تحقیقات کیلئے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ سے رجوع کرلیا

ہیگ:الجزیرہ ٹی وی نے رواں سال صحافتی ذمہ داریوں کے دوران اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے قتل ہونے والی صحافی شیریں کے قتل کی تحقیقات کیلئے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ سے رجوع کر لیا۔

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق صحافی شیریں ابوعاقلہ کے قتل کے معاملے کو عالمی فوجداری عدالت لے جانے کا فیصلہ انتظامیہ کی قانونی ٹیم نے تحقیقات کے بعد کیا ، اور نیدر لیندز کے شہر ہیگ میں درخواست جمع کرا دی ۔

دوسری جانب الجزیرہ کی جانب سے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ سے رجوع کرنےپر اسرائیل کے وزیر اعظم یائر لپید نے رد عمل دیا کہ ہمارے فوجیوں سے متعلق کوئی تحقیات نہیں کرے گا، کوئی ہمیں اخلاقیات کا درس نہ دے ۔

خیال رہےکہ 11 مئی کو مغربی کنارے پر صحافتی ذمہ دارفیاں انجام دیتے ہوئے خاتون صحافی شیریں ابوعاقلہ سرائیلی فورسز کی بربریت کا نشانہ بن گئی تھیں ، اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سرائیلی فوج نے ہی ان پر فائرنگ کی جس سے وہ جاں بحق ہوئیں ۔

 

یہ بھی دیکھیں

بنگلادیش نے سعودی عرب سے پٹرول ادھار مانگ لیا

ڈھاکا: ڈالرز کی ادائیگیوں میں عدم توازن کے شکار بنگلا دیش نے سعودی عرب سے …