بنوں:بنوں میں کنگر پل پولیس چوکی پر حملے سے ایک اہلکار شہید ہوگیا اور دوسرا اہلکار زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق حملہ ناکہ بندی ختم کرنے کے بعد پیش آیا۔پولیس اہلکار ناکہ بندی ختم کرنے کے بعد چوکی میں داخل ہورہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔
فائرنگ سے زخمی اہلکار سردار کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان 10 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔