جمعہ , 19 اپریل 2024

کیا آپ جانتے ہیں بلاول بھٹو کے جوتوں کی قیمت کیا ہے؟

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو حال ہی میں ایک لگژری برانڈ کے جوتے پہنے ہوئے دیکھا گیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے مہنگے ترین جوتے پہنے ہیں ۔

بلاول بھٹو زرداری کو گوچی لوفرز پہنے ہوئے دیکھا گیا،جس کی قیمت برانڈ کے آفیشل ویب سائٹ پر 3500 امریکی ڈالر لکھی گئی ہے جو تقریباً 8 لاکھ پاکستانی روپے بنتے ہیں ۔یہ تصویر بلاول بھٹو نے خود اپنے ٹوئٹر پر 24 نومبر کو ایتھوپیا کے سفیر سے ملاقات کے بعد شیئر کی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …