بدھ , 24 اپریل 2024

سینٹورس مال وزیر اعظم آزاد کشمیر کی شہباز شریف پر تنقید کی وجہ سے سیل کیا گیا، عمران خان

لاہور:سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم مافیا کی طرف سے سینٹورس مال کو سیل کرنا ظاہر کرتا ہے کہ 8 مہینے سے ملک میں جنگل کا قانون ہے۔

چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے سینٹورس مال کو سیل کرنے پر تنقید کرتے ہوئے ٹوئٹ کی ، جس میں لکھا کہ سینٹورس کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کی طرف سے شہباز شریف پر تنقید کی وجہ سے سیل کیا گیا، وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا تھا کہ شہباز شریف نے کشمیریوں کی قربانی کا ذکر نہیں کیاانہوں نے مزید کہا کہ ایسی انتقامی کارروائیوں سے کشمیریوں کو بھی منفی پیغام دیا جاتا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …