اتوار , 5 فروری 2023

طالبان انتظامیہ کے وزیر دفاع کی متحدہ عرب امارات کے نائب سربراہ سے ملاقات

ابوظہبی:طالبان انتظامیہ کے وزیر دفاع نے متحدہ عرب امارات کے نائب سربراہ سے ملاقات کی ہے۔ نیوز ایجنسی آوا پریس کے مطابق، طالبان کے وزیر دفاع محمد یقوب مجاہد اور متحدہ عرب امارات کے نائب سربراہ شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے درمیان ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی لین میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

طالبان کے وزیر دفاع نے اس سے قبل ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زائد النہیان سے بھی ملاقات اور دوطرفہ معاملات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

طالبان کے وزیردفاع کا یہ دوسرا غیر ملکی دورہ ہے۔ وہ اس سے پہلے قطر کا بھی دورہ کرچکے ہیں جہاں انہوں نے اس ملک کے اعلی عہدیداروں سے عسکری اور سیکورٹی تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا ۔

 

یہ بھی دیکھیں

بن سلمان کے دور میں ایک نیا ریکارڈ، ایک سال میں 147 افراد کو سزائے موت

ریاض:بن سلمان کے دور میں سزائے موت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا اور ایک سال میں …