اتوار , 5 فروری 2023

شامی عوام کو دہشت گردی اور یک طرفہ پابندیوں کا سامنا: شامی وزیرخارجہ

دمشق:اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے گیئر پیڈرسن نے دمشق میں شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد سے ملاقات کی ہے۔اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے گیئر پیڈرسن اور شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد کے درمیان ہونے والی ملاقات میں شام کی تازہ ترین صورتحال اور علاقائی سلامتی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔پیڈرسن نے شام کے وزیر خارجہ کو اپنے علاقائی دورے کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے اس موقع پر کہا کہ شامی عوام کو دہشت گردی کے نتیجے میں جنم لینے والی مشکلات اور یک طرفہ پابندیوں سے پیدا ہونے والے اقتصادی مسائل کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ترکیہ کے فوجیوں کی غیر قانونی موجودگی بھی ایک اہم چیلنج ہے جو شام کے اقتدار اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔اس ملاقات میں شام کی نائب وزیر خارجہ ایمن سوسن اور وزیراعظم کے چیف آف اسٹاف جمال نجیب بھی موجود تھے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ہمارے نوجوانوں کا قتل ہمیں پسپا نہیں کر سکتا: فلسطینی تنظیم

مقبوضہ بیت المقدس:فلسطینی نوجوانوں کی شہادت سے انتفاضہ اور استقامتی جذبہ کی آگ مزید شعلہ …