جمعرات , 25 اپریل 2024

امریکی جریدے ٹائم میگزین نے یوکرینی صدر کو سال کی بہترین شخصیت قرار دیدیا

کیف:امریکی جریدے ٹائم میگزین نے یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کو سال 2022 کی بہترین شخصیت قرار دیا ہے۔امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ یوکرینی صدر زیلنسکی نے یوکرینی شہریوں کو متاثر کیا اور روس کے تباہ کن حملے کے مقابلے میں اپنی ہمت کے مظاہرے پر عالمی سطح پر ستائش حاصل کی۔

ٹائم میگزین نے یوکرینی صدر کو سال کی بہترین شخصیت قرار دیدیا
چوالیس سالہ سابق مزاحیہ اداکار، مصنف اور پروڈیوسر وولودیمیر زیلنسکی 2019 میں یوکرین کے صدر بنے تھے۔

روس نے رواں برس فروری میں یوکرین پر حملہ کیا تھا جس کے بعد زیلنسکی نے ملک چھوڑنے سے انکار کرتے ہوئے روس کا مقابلہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …