بدھ , 24 اپریل 2024

توشہ خانہ کی گھڑیاں فروخت کرنے سے متعلق بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کی آڈیو لیک

اسلام آباد: توشہ خانہ کی گھڑیاں فروخت کرنے سے متعلق مبینہ طور پر بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کی آڈیو سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کی آڈیو سامنے آئی ہے جس میں بشریٰ بی بی زلفی بخاری کو عمران خان کی گھڑیاں فروخت کرنے کے لیے ہدایات دے رہی ہیں۔

آڈیو کا دورانیہ 20 سیکنڈ پر محیط ہے جس میں دونوں جانب سے سلام و علیک اور خیر خیریت کے بعد بشری بی بی کہتی ہیں کہ خان صاحب کی کچھ گھڑیاں ہیں وہ بیچ دیں وہ گھڑیاں خان صاحب کے استعمال میں نہیں ہیں۔جواب میں زلفی بخاری گھڑیاں فروخت کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہتے ہیں کہ جی مرشد! بھیج دوں میں کردوں گا۔

دوسری جانب زلفی بخاری نے آڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے اس کی فرانزک کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے آڈیو لیک پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’ان کو قانونی نوٹس بھیجا تو نئی کہانی سامنے آگئی، واضح کردوں نہ کوئی گھڑی لی اور نہ ہی فروخت کی‘۔

زلفی بخاری نے کہا کہ ’اس طرح کی کاپی پیسٹ آڈیو کالج کے بچے بھی بنالیتے ہیں، اس کا فوری فرانزک ہونا چاہیے، پیسے اپنی جیب سے ادا کروں گا‘۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …