جمعہ , 19 اپریل 2024

فیصل واؤڈا کی سینیٹ رکنیت بحال ہونے کا نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصل واؤڈا کی سینیٹ نشست پر بحالی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں فیصل واؤڈا کی سینیٹ کی نشست خالی ہونیکا نوٹیفکیشن واپس لے لیا اور پی ٹی آئی کے سابق رہنما کی 10 مارچ کو سندھ کی جنرل نشست سے کامیابی کا نوٹی فکیشن بحال کردیا۔

فیصل واؤڈا کی بحالی کا نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد الیکشن کمشن نے نثار کھوڑو کی سینیٹ کی نشست پر کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق سینیٹ کی نشست پر بحالی کے بعد فیصل واؤڈا استعفیٰ دیں گے جس کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ کی جرنل نشست پر دوبارہ انتخاب کروائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …