بدھ , 8 فروری 2023

ڈینا بولوارتے پیرو کی پہلی خاتون صدر منتخب

لیما:پیرو میں کاسٹیلو کو عہدے سے ہٹا نے کےبعد ڈینا بولوارتے پہلی خاتون صدر بن گئیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈینا بولوراتے اس سے قبل ملک کی نائب صدر کے طور پر کام کر رہی تھیں۔ وہ پیرو کی تاریخ کی پہلی خاتون صدر ہیں اور پانچ سال سے بھی کم عرصے میں منتخب ہونے والی چھٹی صدر ہیں۔بولوراتے جولائی 2026 تک صدارت کی عہدے پر فائز رہیں گی۔

یاد رہے کہ سابق صدر کاسٹیلو کو کانگریس کی عارضی بندش کا غیر آئینی اعلان کرنے پر عہدے سے ہٹانے کے بعد گرفتار کر لیا گیا تھا۔

دوسری جانب کابینہ کے سات وزراء اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے سابق صدر پر بغاوت کی کوشش کا الزام لگاتے ہوئے کاسٹیلو کے اقدام کے خلاف احتجاجا استعفیٰ دے دیا۔

یہ بھی دیکھیں

شمالی کوریا کا غبارہ جنوبی کوریا کی فضائی حدود میں داخل

سیئول:جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ایک غبارے کو اپنی فضائی حدود میں ٹریک کیا …