جمعہ , 19 اپریل 2024

جو لوگ معاشرے میں تفرقہ اور بے چینی پیدا کررہے ہیں ان کی شناخت کی جائے۔ایرانی صدر

آیت اللہ رئیسی نے کہا ہے ایرانی عوام دشمنوں کے نام نہاد آزادی کے نعروں سے دھوکہ کھانے والے نہیں ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے تہران کے مضافاتی شہر رباط کریم میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کہا کہ ایرانی عوام دشمنوں کے نام نہاد آزادی کے نعرے کے دھوکے میں نہیں آئیں گے اور وہ ملک کی خودمختاری، آزادی اور اسلامی جمہوریہ کے خلاف خطرہ پیدا کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔

صدر ابراہیم ر‏ئیسی نے ایران کے اسلامی جمہوری نظام کے دشمنوں اور عالمی سامراج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم جس جگہ بھی اور بظاہر جتنے بھی اچھے نعرے اور کے ساتھ وہاں جاتے ہو وہاں کے لوگوں کا چین و سکون غارت کر دیتے ہو۔

صدر رئیسی نے متعلقہ اداروں کو حکم دیا کہ جو لوگ اپنے بیانات سے معاشرے میں تفرقہ ایجاد اور بے چینی پیدا کررہے ہیں اور عوام کے اعتقادات کو نشانہ بنا رہے ہیں ان کی شناخت کی جائے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ایران کی مضبوطی اور استحکام امریکیوں کا ہدف نہیں ہیں بلکہ وہ ایران کو افغانستان، لیبیا اور دوسرے ان ممالک کی طرح دینا چاہتے ہے کہ جہاں پر انہوں نے ظلم کرکے نابود کیا۔لیکن ایرانی باشعور اور باوقار عوام دیگر ممالک کے برعکس کبھی بھی امریکیوں کی ایسی سازشوں کو کامیاب ہونے نہیں دیں گی۔

صدر رئیسی نے کہا کہ دشمن قوتیں ایران کی سماجی خوشحالی، آزادی و پیشرفت کو نہیں دیکھ پا رہی ہیں اور اسی لئے وہ بلوے اور ہنگامے کرا کے ایران کی ترقی کو روکنا چاہتی ہیں-

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …