بدھ , 24 اپریل 2024

کربلا معلی، روضہ حضرت عباس کے نزدیک خوفناک آگ بھڑک اٹھی

بغداد:عراقی ذرائع ابلاغ نے شہر کربلا کے مرکز میں ایک بہت بڑی آگ کی اطلاع دی ہے۔ عراقی ذرائع ابلاغ نے کربلائے معلی کے مرکز میں باب خان علاقے میں اللولوہ ہوٹل کے قریب اشیائے خورد و نوش کے ایک گودام میں آگ لگنے کی اطلاع دی ہے۔

العہد نیوز ویب سائٹ نے آگ کی تصاویر شائع کرتے ہوئے لکھا کہ یہ آگ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے نزدیک "العلقمی” روڈ پر واقع ایک گودام میں لگی۔

اس رپورٹ کے مطابق فائربریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں تاہم کہا جا رہا ہے کہ اس گودام کے اندر چار افراد پھنسے ہیں جن کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …