بدھ , 24 اپریل 2024

کھیل میں بھی سیاست و پابندی، امریکہ کا ایرانی کشتی ٹیم کو ویزرے جاری کرنے سے انکار

تہران:ایران کے خلاف امریکہ اب اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے۔ ایران کشتی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ امریکہ نے امریکی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے ایرانی فری اسٹائل کشتی ٹیم کے 7 ارکان کے ویزے جاری نہیں کیے جس کی وجہ سے ایرانی قومی ٹیم کو اس دورے کے موقع پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ ایران کی قومی فری اسٹائل کشتی ٹیم ان مقابلوں میں شرکت کے لیے منگل کی رات 11 بجے امریکہ روانہ ہو رہی تھی لیکن اب تک انھیں ویزے جاری نہیں کیے گئے۔

سیاسی اور سائنسی شعبوں میں تو امریکہ گزشتہ 42 برسوں سے ایران کیلئے مسائل و مشکلات پیدا کر رہا ہے تاہم اسے ملنے والی شکست کے بعد اب امریکہ نے ایران کے خلاف کھیل کے میدان میں بھی محاذ کھول دیا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …